Get Alerts

پاکستان کا سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی، حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کا سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی، حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کی سالمیت، خودمختاری اور سلامتی کے لیے حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ حوثی حملے خطے کے امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ پاکستان سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ کشمیر اقوام متحدہ کے فورم پر ایک حل طلب مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی متنازع قانون کے ذریعے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کرسکتے۔

سجاد حیدر خان نے واضح کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پرامن حل کے لیے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

ٹیگز: