Get Alerts

 خطے میں جاری کشیدگی اور تنازعات پر گہری تشویش ہے، سفیر عاصم افتخار احمد

 خطے میں جاری کشیدگی اور تنازعات پر گہری تشویش ہے، سفیر عاصم افتخار احمد

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں جاری کشیدگی، مخاصمت اور تنازعات کی صورتِ حال پر بدستور گہری تشویش رکھتا ہے۔
 سلامتی کونسل کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ حالیہ پیش رفت نے خطے کی صورتِ حال کی نزاکت، کشیدگی میں اضافے کے خطرے اور سفارتی حل کی ضرورت کو ایک بار پھر اجاگر کیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں تشدد میں اضافہ خطے اور اس سے باہر امن کے امکانات کے لیے انتہائی تشویش ناک ہے۔ ایران کے جوہری مسئلے سمیت تمام زیرِ التوا معاملات کا حل پُرامن ذرائع، سفارتی روابط اور مسلسل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
 سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ تمام متنازع امور کے مذاکرات کے ذریعے تصفیے کے لیے سفارت کاری اور مکالمہ رہنما اصول ہونے چاہئیں۔ پاکستان تمام فریقوں پر زور دیتا ہے کہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسا راستہ اختیار کریں جو خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو یقینی بنائے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری کے لیے ضروری گنجائش فراہم کی جائے تو زیرِ التوا معاملات کے پُرامن حل میں اب بھی مؤثر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ٹیگز: