بھارتی جاسوس کو سزائے موت ، ممکنہ تحریبی کارروائی سے نمٹنے کےلئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

بھارتی جاسوس کو سزائے موت ، ممکنہ تحریبی کارروائی سے نمٹنے کےلئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

لاہور:بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنائے جانے کے بعد ملک دشمن عناصر کی جانب سے کسی بھی ممکنہ تحریبی کارروائی سے نمٹنے کےلئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران کو سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کے احکامات دئیے گئے ہیں ۔
[جس کے بعد اہم سرکاری و نجی عمارتوں، رش والے مقامات خصوصاً حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تنصیبات کی سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ کا نظام بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ سرچ آپریشنز کی تعداد بھی بڑھا دی گئی ہے۔