مصر میں چرچ حملوں کے 36 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

 مصر میں چرچ حملوں کے 36 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

 قاہرہ : مصر میں قبطی مسیحیوں کے کلیساؤں پر حملے کرنے کے الزام میں داعش کے 36مشتبہ اراکین کو سزائے موت سنا دی گئی ۔

مصری ذرائع ابلاغ کے مطابق اپریل 2017 میں قبطی مسیحیوں کی دو مختلف عبادت گاہوں پر کیے گئے خودکش حملوں میں 46 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک اور حملے کے نتیجہ میں 28 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ان تینوں حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی اور مرنے والے تمام افرادکا تعلق عیسائیت سے تھا۔

تمام 36 ملزمان پر قاہرہ کے قبطی کیتھڈرل سمیت تین قبطی چرچوں پر ہوئے حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ان حملوں میں دسمبر 2016 میں قاہرہ کے قبطی کیتھڈرل چرچ پر ہوا حملہ بھی شامل ہے جس میں کم از کم 25 افراد کی موت ہو گئی تھی۔ اور ان تمام حملوں کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ نے لی تھی۔

  مصر کے قانون کے مطابق آخری فیصلے سے پہلے عدالت سزائے موت کے معاملات کو غور کرنے کیلئے مفتی کے پاس بھیجاجاتا ہے، تاہم مفتی کا فیصلہ پابند نہیں ہوتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں