Get Alerts

خیبرپختونخواہ حکومت کا گرمیوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ

خیبرپختونخواہ حکومت کا گرمیوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کی جانب سے سیکرٹری تعلیم کو جاری کئے گئے ایک ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر چل رہی ہے جس کے باعث گرمیوں کی تعطیلات میں مزید 15 دنوں کی توسیع ضروری ہے۔ 
ذرائع کے مطابق ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات میں توسیع میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بچوں کی پڑھائی اور تعلیمی سال متاثر نہ ہو جس کیلئے بعد میں آنے والی چھٹیوں کو کم کیا جاسکتا ہے یا پھر اضافی کلاسز بھی لی جاسکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے متعلقہ افسر کے مطابق صوبائی حکومت کی طرف سے جیسے ہی حکم نامہ موصول ہو گا اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کی جائے گی تاکہ بچوں کو گرمیوں کی شدید لہر سے بچایا جا سکے۔ 

ٹیگز: