Get Alerts

اگست کو قوم جشن منائے گی، فسادی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں: عظمیٰ بخاری

اگست کو قوم جشن منائے گی، فسادی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں: عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 14 اگست کو پوری قوم یومِ آزادی اور آپریشن "بنیان المرصوص" کی کامیابی کا جشن منائے گی، جبکہ پی ٹی آئی بدستور فساد اور انتشار کی سیاست پر گامزن ہے۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے قومی دن پر احتجاج کی منصوبہ بندی افسوسناک ہے، جو حب الوطنی کے اصولوں کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "کبھی تو حب الوطنی کا مظاہرہ کریں، اگر پاکستانیت اور انسانیت باقی ہے تو۔"

ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو ریاستی ادارے حرکت میں آئیں گے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو 14 اگست کا احتجاج فوری طور پر ملتوی کر دینا چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پنجاب کے عوام پہلے ہی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو رد کر چکے ہیں اور 5 اگست کو دی گئی کال پر بھی کوئی سڑک پر نہیں نکلا۔ ان کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام بھی بانی پی ٹی آئی کی منفی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2014 کے دھرنوں کی پیداوار جماعت نے ہر قومی اور مذہبی موقع کو دھرنوں اور احتجاج کی نذر کر دیا ہے، اور "قیدی نمبر 420" کی تقلید کرنے والا گروہ جہالت کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ فسادی عناصر کو عوام کی خوشیاں خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ٹیگز: