Get Alerts

زرتاج گل کی اپیلوں پر سماعت مؤخر، لاہور ہائیکورٹ کا عدالت میں پیش ہونے کا حکم

زرتاج گل کی اپیلوں پر سماعت مؤخر، لاہور ہائیکورٹ کا عدالت میں پیش ہونے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کی سزاؤں کے خلاف دائر تین اپیلوں پر سماعت مؤخر کرتے ہوئے ان کی عدالت میں حاضری کو لازم قرار دے دیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں زرتاج گل کے وکیل بیرسٹر علی ظفر پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمہ کہاں ہیں، جس پر عدالت آفس نے بتایا کہ زرتاج گل نے تاحال سرنڈر نہیں کیا۔

عدالت نے واضح الفاظ میں کہا کہ جب تک زرتاج گل پیش نہیں ہوں گی، اپیلوں پر سماعت ممکن نہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے، ’’پہلے پیش کریں، پھر سنیں گے۔‘‘

سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد اخلاق سلہری اور ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر بھی عدالت میں موجود تھے۔

ٹیگز: