Get Alerts

چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر پنجاب بھر میں کارروائیاں، 262 دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن

چینی کی قیمتوں میں ناجائز منافع خوری پر پنجاب بھر میں کارروائیاں، 262 دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور: پنجاب میں چینی کے مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہ کرنے والے 262 دکانداروں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔ پرائس کنٹرول حکام نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 35 افراد کو گرفتار کیا جبکہ 227 کو جرمانے بھی کیے گئے۔

ترجمان پرائس کنٹرول کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 30,961 افراد کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے، جن میں سے 2,227 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 373 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

لاہور ڈویژن میں 15، گوجرانوالہ میں 21 اور فیصل آباد میں 38 دکانداروں کیخلاف چینی کی قیمتوں کی خلاف ورزی پر کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

ٹیگز: