لاہور :پنجاب حکومت کی ہدایت پر چینی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف صوبہ بھر میں سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2075 دکانداروں کے خلاف گراں فروشی پر کارروائیاں کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق، ان کارروائیوں میں 299 افراد کو گرفتار کیا گیا، 66 کے خلاف مقدمات درج ہوئے جبکہ 1776 دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔
مجموعی طور پر اب تک کی کارروائیوں کے دوران 21,058 افراد کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے، جن میں سے 1256 کو گرفتار اور 172 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
لاہور ڈویژن میں 97 گراں فروشوں کے خلاف ایکشن لیا گیا، 07 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 01 دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔