مری: مسلم لیگ (ن) کے تین بڑے رہنما نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اہم قومی اور پارٹی امور پر ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال، پارٹی کے اندرونی معاملات اور کرپشن کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے حالیہ اقدامات کے نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی حکمت عملی سے نمٹنے کے لیے بھی تجاویز پر غور کیا گیا۔ ملاقات میں مجوزہ قانون سازی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے امور پر بھی گفتگو ہوئی۔
سیاسی حالات خراب؟؟ مری میں ن لیگ کے بڑوں نے سر جوڑ لیئے ۔۔ وزیراعلیٰ اور وزیراعظم طلب!#NeoNews #BreakingNew #PMLN pic.twitter.com/DzMKgSM8JH
— Neo News (@NeoNewsUR) August 11, 2025