Get Alerts

مری میں وزیراعظم، نواز شریف اور مریم نواز کی اہم بیٹھک، قومی و سیاسی امور پر مشاورت

مری میں وزیراعظم، نواز شریف اور مریم نواز کی اہم بیٹھک، قومی و سیاسی امور پر مشاورت

مری: وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں قومی اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات کے لیے حکمتِ عملی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ اس کے علاوہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور روزانہ بنیاد پر ممکنہ قیمتوں کے تعین سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔

ملاقات میں مختلف قومی اور عوامی اہمیت کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

ٹیگز: