Get Alerts

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری، گھروں سے بےدخل کرنے کا حکم

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری، گھروں سے بےدخل کرنے کا حکم

اسلام آباد :بھارت نے ایک بار پھر سفارتی آداب کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متعدد پاکستانی سفارتکاروں کو رہائش گاہیں خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، حالانکہ ان کے رہائشی معاہدوں کی مدت ابھی مکمل نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چار سے پانچ پاکستانی سفارتکاروں کو اب تک گھروں سے نکلنے کی ہدایت کی جا چکی ہے، جب کہ ان کی رہائش گاہوں پر مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ان گھروں میں انٹرنیٹ کی سہولیات بھی وقتاً فوقتاً بند کی جا رہی ہیں، جس سے سفارتی کاموں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے تاحال اس صورت حال پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ماہرین اسے دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید تناؤ کا سبب قرار دے رہے ہیں۔

ٹیگز: