Get Alerts

امریکہ نے بی ایل اے اور اس کی ذیلی تنظیم کو دہشتگرد قرار دے دیا

امریکہ نے بی ایل اے اور اس کی ذیلی تنظیم کو دہشتگرد قرار دے دیا

واشنگٹن / اسلام آباد:امریکہ نے بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کی ذیلی تنظیم مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے کر باضابطہ طور پر عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں گروہ پاکستان اور خطے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، اور ان کا شمار اب اُن تنظیموں میں کیا جائے گا جن پر مالی و سفری پابندیاں عائد ہوتی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ عالمی سطح پر دہشتگردی کے خلاف امریکی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔ محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور ایسی تنظیموں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔

بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو پاکستان میں چینی شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث قرار دیا جاتا رہا ہے۔ پاکستان نے متعدد بار ان تنظیموں کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔

ٹیگز: