Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 1107 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 1107 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان برقرار ہے، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1107 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کمی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 203 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا، جبکہ گزشتہ روز انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 310 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا، جس کے باعث انڈیکس میں نمایاں کمی ہوئی۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کا رجحان برقرار ہے۔

ٹیگز: