Get Alerts

ویسٹ انڈیز ورلڈکپ 2027 کے لیے براہ راست کوالیفائی نہ کرسکا

ویسٹ انڈیز ورلڈکپ 2027 کے لیے براہ راست کوالیفائی نہ کرسکا

ٹرینیڈاڈ : دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم مسلسل دوسری بار ورلڈکپ کے کوالیفائر مرحلے میں شرکت کرے گی۔

30 ستمبر کی کٹ آف تاریخ تک میزبان جنوبی افریقہ اور زمبابوے سمیت ٹاپ ٹیموں نے ورلڈکپ 2027 کے لیے براہ راست جگہ بنا لی، جبکہ افغانستان نے آئرلینڈ کو شکست دے کر اپنی نشست پکی کی۔

ویسٹ انڈیز اس وقت 10ویں نمبر پر ہے اور بھارت کے خلاف کٹ آف تاریخ سے قبل دو ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، تاہم دونوں میچز جیتنے کی صورت میں بھی براہ راست کوالیفائی کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

ویسٹ انڈیز کو فروری میں کوالیفائر ٹورنامنٹ کھیلنا ہوگا۔ یاد رہے کہ ٹیم 2023 کے ورلڈکپ میں بھی براہ راست جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔

ٹیگز: