کولکتہ: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے ایک اہم مقابلے میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی۔ اس شکست کے ساتھ ہی میزبان ویسٹ انڈیز کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہو گیا ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا۔ ویسٹ انڈین بلے بازوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا جس میں روسٹن چیز: 40 رنز،جیسن ہولڈر: 37 رنز،رومین پاؤل: 34 رنز،شائی ہوپ: 32 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہاردک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
196 رنز کے تعاقب میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا۔ بھارت کی جیت کے ہیرو سانجو سیمسن رہے جنہوں نے 97 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ دیگر بلے بازوں میں تلک ورما نے 27 رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔
ویسٹ انڈیز کے باؤلرز جیسن ہولڈر اور شیمر جوزف نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں مگر وہ اپنی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔