Get Alerts

وزیراعظم کا کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا حکم

وزیراعظم کا کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کے 3 سالہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کا حکم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا گزشتہ تین سال کا آزادانہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز اور ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں، جبکہ بے ضابطگی یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کی فزیکل سٹاک ویریفکیشن بھی کرائی جائے گی۔ بانڈڈ تجارت ملک کی مجموعی درآمدات کا 16.5 فیصد ہے۔

بریفنگ کے مطابق کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کی لائسنسنگ اور سیکیورٹی کے نظام کا بھی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ ویلیوایشن ٹیسٹنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹمز کی جانچ بھی کی جائے گی

ٹیگز: