Get Alerts

14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریاں، اسحاق ڈار نے ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت

14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریاں، اسحاق ڈار نے ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(ذیشان سید)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں پاکستان میں ہونے والے علاقائی کھیلوں کے مقابلوں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان مارچ 2027 میں 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کرے گا۔ اسحاق ڈار نے کھیلوں کے کامیاب انعقاد کے لیے بروقت منصوبہ بندی اور تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ یقینی بنانے پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے تیاریوں کے مختلف پہلوؤں کی نگرانی کے لیے ذیلی کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کی۔ ان کمیٹیوں کو مالی امور، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر و اپ گریڈیشن، کھلاڑیوں کی تربیت و تیاری اور لاجسٹک انتظامات کی نگرانی کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ساؤتھ ایشین گیمز پاکستان کے لیے اپنے کھیلوں کے ٹیلنٹ، میزبانی کی صلاحیت اور انتظامی استعداد دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کا اہم موقع ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ذریعے خطے میں امن، دوستی، خیرسگالی اور ہم آہنگی کا پیغام بھی دیا جا سکتا ہے۔

اجلاس میں معاون خصوصی طارق باجوہ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عارف سعید، سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ، وزارت خزانہ کے حکام اور پنجاب و خیبرپختونخوا حکومتوں کے نمائندے بھی شریک ہوئ

ٹیگز: