لاہور: صوبائی دار الحکومت میں تسلسل کے ساتھ وارداتیں کرنے والا کم عمر ڈکیت گینگ پولیس کی ہتھے چڑھ گیا، نو رکنی گینگ کے سرغنہ کی عمر صرف سترہ سال ہے۔
ملزمان سے موبائل فون ،اسلحہ ، لاکھوں کی نقدی، موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی جبکہ 17 سالہ سرغنہ نے لاہور میں بیسیوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔