آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں کر سکتا : عمران خان

آصف زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں کر سکتا : عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کے صدر ہوتے ہوئے پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں کر سکتے ۔ عمران خان نے کہا کہ جو کچھ ماڈل ٹاؤن میں ہوا اس کی مثال نہیں ملتی ۔سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس والے شریف خاندان کے ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں ۔ کسی جمہوریت کے اندر پولیس نہتے لوگوں پر گولی نہیں چلاتی ۔شریفوں نے ہر سوال کا جواب قطری خط میں دیا۔ نواز شریف نے 30ہزار کروڑ باہر بھیجے ہیں ۔ایک قطری خط پیش کر کے کہتے ہیں مجے کیوں نکالا میں نے اپنے کیس میں کاغذ کا ایک ایک ٹکرا سپریم کورٹ میں جمع کروایا۔میں چاہتا تو نوا شریف کو گرانے کیلئے پیپلز پارٹی سے اتحاد کر سکتا تھا۔عدالت میں جھوٹ پہ جھوٹ بولا گیا۔

دوسری جانب عمران خان پی ٹی وی حملے سمیت دیگر کیسز کی سماعت کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو ئے۔عدالت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ یاد رہے تیسری پیشی پر چیئرمین تحریک انصاف عدالت کی جانب سے بار بار طلب کیے جانے پر اپنے وکیل اور پارٹی رہنما بابر اعوان پر برہم ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ عمران خان نے متفرق درخواست کے ذریعے مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات اور عدالتی دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے۔