سی پیک کاغذ کا ٹکڑا تھا،(ن) لیگ نے اسے حقیقت بنایا، احسن اقبال

سی پیک کاغذ کا ٹکڑا تھا،(ن) لیگ نے اسے حقیقت بنایا، احسن اقبال

اسلام آباد :  وزیر داخلہ چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک کاغذ کا ٹکڑا تھا (ن) لیگ نے اسے حقیقت بنایا. پشاور سے افغانستان اور وسطی ایشیا تک راہداری بنا رہے ہیں، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی جیسے مسائل کو شکست دے دی.

اقتصادی تعاون تنظیم کے 28ویں اجلاس میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کے نتیجے میں ہم جو انفراسٹرکچر بنا رہے ہیں وہ پاکستان کو وسطی ایشیا، مغربی ایشیا اور چین سے ملائے گا۔ ہم پشاور سے کابل اور سینٹرل ایشیا تک کوریڈور بنا رہے ہیں۔ دوسرا کوئٹہ، ہرات اور ترکمانستان جنوب میں ایک اور راہداری بن رہی ہے۔ یہ تمام انفراسٹرکچر کے منصوبے پاکستان کے لئے بے حد اہم ہیں۔ اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم دھرنوں کی بجائے اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر توجہ دیں کیونکہ 21ویں صدی اقتصادی مقابلے کی صدی ہے اور ہم نے ماضی میں بہت کچھ کھویا ہے اور اب ہمیں زیادہ تیز چلنے کی ضرورت ہے۔