شاہد آفریدی نے ویرات اور انوشکا کیلئے ٹوئٹر پیغام جاری کر دیا

شاہد آفریدی نے ویرات اور انوشکا کیلئے ٹوئٹر پیغام جاری کر دیا

لاہور : پاکستانی کرکٹ کے سٹار آل راو¿ نڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کیلئے ٹوئیٹر پر پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کھلاڑی قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی شاہد خان آفریدی کو جیسے ہی کوہلی کی شادی کی خبرملی تو انہوں نے فوری ٹویٹر پر جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔
شاہد آفریدی کا اپنے پیغام میں کہا تھا کہ” دونوں کو بہت بہت مبارک ہو ،اللہ آپ کو ڈھیروں خوشیوں سے نوازے“۔



واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی میلان میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں جس کا باضابطہ اعلان دونوں کی جانب سے اپنے ٹوئیٹر کے اکاونٹ پر کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں ۔