وزیراعظم نے ترسیلات زر کے حوالے سے خوشخبری سنادی

وزیراعظم نے ترسیلات زر کے حوالے سے خوشخبری سنادی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہناہے کہ مسلسل چھ ماہ سے ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ پاکستان کی معیشت کے لیے خوشخبری ہے کہ مسلسل چھ ماہ سے ترسیلات زر دو ارب ڈالر رہیں اور نومبر کے مہینے میں ترسیلات زر دو ارب ڈالرز رہیں ۔ 

f482f7f6f95afff1ce27230593e2f3e5

وزیراعظم نے بتایا کہ رواں سال ترسیلات زر 28 اعشاریہ چار فیصد بڑھیں  اور نومبر میں ترسیلات زر دو ارب چونتیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں ۔

دوسری جانب سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق مسلسل چھ  ماہ سے ترسیلات زر دو ارب ڈالرز سے زائد رہی ہیں ، پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر ترسیلات زر گیارہ اعشاریہ آٹھ ارب ڈالرز رہیں ، یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 26 اعشاریہ 9 فیصد زائد رہیں ۔