نامور پروڈیوسر میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا ، معروف اداکارہ نے خاموشی توڑ دی 

Indian Actress, Bollywood,

ممبئی :بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ نامور بھارتی پروڈیوسر نے 2011 میں ان سے لاکھوں روپے کا دھوکا کیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل روبینہ دلیک نے کہا کہ پروڈیوسر نے مختلف بہانوں سے شوٹنگ کیلئے اس پر جرمانے عائد کیے اور بجائے اس کے کہ وہ مجھے ریکارڈنگ کا معاوضہ دیتے اُلٹا مجھ سے جرمانہ کے طور پر لاکھوں روپے بٹورتے رہے ۔

روبینہ نے 2008 میں ڈرامہ سیریل چھوٹی بہو  سے کیرئیر کا آغاز کیا اور مختلف ڈرامہ سیریلز کے علاوہ بگ باس کا بھی حصہ رہیں جہاں انہوں نے کامیابی سمیٹی ،اداکارہ نے حال ہی میں بھارتی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کیرئیر میں آنے والی مشکلات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 2011 میں کیرئیر کے آغاز پر ہی پروڈیوسر نے دھوکا دیا اور معاوضہ دینے کے بجائے شوٹنگ میں تاخیر اور دوسری وجوہات کو بہانا بنا کر 16 لاکھ بھارتی روپے وصول کرلیے۔

انہوں نے کہ 2011 میں 9 ماہ تک پیسوں کیلئے ماری ماری پھرتی رہی اور  پروڈکشن ٹیم نے مختلف وجوہات کی بنیاد پر 16 لاکھ بھارتی روپے واجبات کا بل تھما دیا،ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ بخار کے باعث شوٹنگ میں تاخیر سے پہنچنے پر بھی رقم کاٹ دی گئی تھی اور وہ رقم تقریباً ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے بنتی تھی، وہ سب میں نے اپنی جیب سے ادا کی۔

اداکارہ نے بتایا کہ واجبات کی ادائیگی کیلئے اپنے دو گھر اور گاڑی بیچنا پڑی پھراس کے بعد کبھی بھی گھر نہیں خریدا اور کرائے پر رہنے کا فیصلہ کیا۔