تصاویر: پاکستان اور ویسٹ انڈین ٹیموں کی کراچی میں پریکٹس

تصاویر: پاکستان اور ویسٹ انڈین ٹیموں کی کراچی میں پریکٹس
سورس: file

کراچی: شہر قائد میں موجود پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے پریکٹس شروع کردی ہے۔ دونوں ٹیموں نے نیشنل سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔ 

 

نیو نیوز کے مطابق پاکستانیوں کھلاڑیوں نے رننگ ،کیچز اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی  جبکہ مہمان ٹیم نے بھی اپنے ہتھیار تیز کیے ۔

 

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم 13 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں دورے کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 14 دسمبر دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ ہوگا۔

 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے 18 دسمبر کو مد مقابل آئیں گی جبکہ 20 دسمبر دوسرا اور 22 کو تیسرا ایک روزہ میچ کھلیں گی۔

تین ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز ختم ہونے کے اگلے ہی روز مہمان ٹیم پاکستان سے رخصت ہوجائے گی۔

 

یاد رہے کہ پی سی بی نے 2 دسمبر کو ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

  • شاداب خان پریکٹس کر رہے ہیں۔
  • بابر اعظم پریکٹس سیشن میں شریک ہیں۔
  • وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پریکٹس کر رہے ہیں
  • آصف علی پریکٹس سیشن شریک ہیں۔