24 گھنٹوں میں 300 فلسطینی شہید، شہادتوں کی تعداد 18 ہزار تک پہنچ گئی

24 گھنٹوں میں 300 فلسطینی شہید، شہادتوں کی تعداد 18 ہزار تک پہنچ گئی

غزہ: اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں پر ظلموں بمبریت کا سلسہ  2 ماہ سے اب  تک جاری،  جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں   تقریباً   300    فلسطینی شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 300 فلسطینی شہید جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 18 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج  نے شمالی گزہ سے جنوبی غزہ جانے والے سڑک تباہ کرنے کے بعد  خان یونس سے رافح جانے والی سڑک بھی تباہ کر دی جبکہ رافح بارڈر پر بھی بمباری جاری ہے۔   یاد رہے کہ حال ہی میں اسرائیل  نے فلسطینیوں کو خان یونس سے رافح جانے کا حکم دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں ملبے تلے دبے فلسطینیوں کو نکالنے میں شدید دشواریاں ہیں، ایندھن کی کمی سے فلسطینیوں کے پاس اب صرف ایک گاڑی قابل استعمال ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے موجودہ صورتحال کو "تباہ کن" قرار دیتے ہوئے غزہ تک فوری اور بلا روک ٹوک رسائی کی درخواست کی ہے۔ 

ساتھ ہی ساتھ لبنان سے اقوام متحدہ کی فورسز نے اسرائیل اور حزب اللہ کی جانب سے ہوائی حملوں اور ڈرون حملوں میں اضافے کے بعد وسیع تر تنازعہ سے خبردار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں