"ابا! تم دیکھنا، بھارت کو شکست میں ہی دوں گی"،یمنی زیدی کی" نایاب" کا ٹریلر ریلیز، فلمی دنیا پر بھی راج کرنے کے لیے تیار 

لاہور: ٹی وی اداکارہ یمنی زیدی ٹی وی کے بعد  فلمی دنیا پر بھی راج کرنے کی تیاریاں کررہی ہیں۔  یمنی زیدی کی فلم " نایاب " کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے۔    ان کی فلم کی کہانی منفرد ہونے کی وجہ سےدھوم مچانے والی ہے۔"نایاب"کے ٹریلر کے اختتام میں یمنیٰ زیدی اپنے والد جاوید شیخ سے یہ ڈائیلاگ کہتی ہیں کہ “ابا! تم دیکھنا، بھارت کو شکست میں ہی دوں گی۔ اداکارہ کی ڈیبیو فلم "نایاب "کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے جوکہ 2 منٹ 43 سیکنڈز پر مشتمل ہے۔
اس فلم میں یمنی زیدی نایاب نامی لڑکی کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جسے بچپن سے ہی کرکٹر بننے کا جنون ہوتا ہے اور اپنے خواب کو پورا کرنے کے سفر میں اسے خاندانی اور سماجی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔فلم میں یمنیٰ زیدی کے علاوہ جاوید شیخ، عدنان صدیقی، اسامہ خان، محمد فواد خان، ریال محمود سمیت دیگر اداکاروں کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے، جاوید شیخ نے فلم میں یمنیٰ زیدی کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/C0raO3nscbM/?utm_source=ig_embed&ig_rid=52877b91-34cd-43bf-8ae4-1b145bd8f1de


جاوید شیخ اپنی بیٹی نایاب کی کرکٹ کے سخت خلاف ہوتے ہیں لیکن نایاب کا بھائی کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے سے قومی ٹیم میں سلیکشن تک اپنی بہن کو بھرپور سپورٹ کرتا ہے۔عمیر ناصر علی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم “نایاب”کو رومینا عمر اور عمیر عرفانی نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ  جبکہ فلم کے رائٹر عباس نقوی اور باسط نقوی  ہیں۔فلم کی شوٹنگ کراچی میں کی گئی ہے جبکہ کچھ مناظر لاہور سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں، یہ فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

مصنف کے بارے میں