فیض آباد دھرنا کمیشن : سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا بیان آئندہ ہفتے ریکارڈ ہوگا 

فیض آباد دھرنا کمیشن : سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا بیان آئندہ ہفتے ریکارڈ ہوگا 

اسلا آباد: فیض آباد دھرنا کمیشن نے 9 اہم شخصیات کے ریکارڈ قلم بند کرلیے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا بیان آئندہ ہفتے ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ 

نجی ٹی وی نے اپنے نمائندے زاہد گشکوری کے حوالے سے بتایا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا بیان آئندہ ہفتے قلمبند کئے جانیکا امکان ہے جبکہ ممبر نیکٹاخالد خٹک کا بیان کل ریکارڈکیاجائے گا۔ فیض آباد دھرنا کے وقت خالد خٹک آئی جی اسلام کی حیثیت سےکام کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان ،سابق وزیر داخلہ احسن اقبال بھی بیان ریکارڈ کراچکے ہیں اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد اور سابق چئیرمین پیمرا ابصار عالم کا بیان بھی ریکارڈ ہوچکا ہے۔

مصنف کے بارے میں