Get Alerts

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کا اعلان کر دیا

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لندن کے بعد اب نیویارک میں بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، نیویارک میں پی ایس ایل کا روڈ شو 13 دسمبر کو ہوگا، جس میں قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا شرکت کریں گے۔

اس روڈ شو میں دیگر کرکٹرز شان مسعود، صائم ایوب، ابرار احمد، اور فہیم اشرف بھی شرکت کریں گے۔ روڈ شو کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پی ایس ایل کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ لیگ کو مزید عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے اور کرکٹ کے کھیل کو دنیا بھر میں مقبول بنایا جا سکے۔

ٹیگز: