Get Alerts

امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے ویزا درخواستوں پر سوشل میڈیا جانچ کو لازمی قرار دے دیا

امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے ویزا درخواستوں پر سوشل میڈیا جانچ کو لازمی قرار دے دیا

واشنگٹن: امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن (CBP) نے غیر ملکی ویزا درخواست دہندگان کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ یہ اقدام سکیورٹی اور دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، نئی پالیسی کے تحت، درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا انہوں نے امریکہ یا یہود مخالف مواد شیئر کیا ہے یا دہشت گردی سے متعلق مواد کی ترویج کی ہے۔

اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فیصلہ کب سے نافذ ہوگا، تاہم، اس میں درخواست گزاروں سے ان کے اہل خانہ کی معلومات بھی طلب کی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، دہشت گردی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق مواد کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

یہ فیصلہ امریکی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی 19 ممالک کے شہریوں کے لیے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، اور اب نئے اقدامات کے تحت غیر ملکی ویزا درخواستوں کی جانچ کا عمل مزید پیچیدہ ہوتا نظر آ رہا ہے۔

ٹیگز: