Get Alerts

سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز بحال کرنے کا فیصلہ، شینگن ویزا درخواستوں کا آغاز

سویڈن کا اسلام آباد میں ویزا سروسز بحال کرنے کا فیصلہ، شینگن ویزا درخواستوں کا آغاز

اسلام آباد: سویڈن نے پاکستان میں اپنے ویزا سینٹر کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستانی شہری اب اسلام آباد میں قائم ویزا آفس کے ذریعے 7 جولائی 2025 سے شینگن ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ حالیہ پاک-سویڈن سیاسی مشاورت کے دوران کیا گیا، جو 2 جولائی کو سویڈن میں منعقد ہوئی۔ مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری یورپ نے کی، جب کہ سویڈن کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل گلوبل افیئرز شریک ہوئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ویزا سروسز کی بحالی کے نتیجے میں پاکستانی شہریوں کو سویڈن میں 90 دن تک قیام کی اجازت حاصل ہو گی، اور یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات اور باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔

ٹیگز: