کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور 100 انڈیکس ایک بار پھر ایک لاکھ 70 ہزار کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں شاندار تیزی رہی، جہاں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 834 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 286 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس سے پہلے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 169,472 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد ڈالر 280 روپے 30 پیسے پر آ گیا ہے۔