کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ دورانِ ٹریڈنگ ہنڈرڈ انڈیکس میں 601 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد کے ایس ای (KSE) 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح 1 لاکھ 71 ہزار 201 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں کے مثبت اعتماد کے باعث کاروباری حجم میں مسلسل بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 600 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کی تیزی نے مارکیٹ کو ایک نئی تاریخی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔