Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی جاری، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کے قریب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی جاری، انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کے قریب

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری ہے ۔ کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا اور ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ 1 لاکھ 49 ہزار 185 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ دن کے اختتام پر بھی انڈیکس نے 1704 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 48 ہزار 196 پوائنٹس کی بلند ترین سطح حاصل کی تھی۔

ٹیگز: