کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، جہاں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 1 ہزار 877 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کاروباری سرگرمیوں کے دوران 100 انڈیکس 1 لاکھ 77 ہزار 804 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
مارکیٹ میں جاری مثبت رجحان کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔