کراچی:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 704 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 45 ہزار 793 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت رجحان نے ان تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔