Get Alerts

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس سے متجاوز

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس سے متجاوز

کراچی :  سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بحالی کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ نے زبردست مثبت رجحان دکھایا اور 100 انڈیکس نے پہلی بار ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر لی۔

کاروبار کے دوران 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 450 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یہ اضافی پوائنٹس گزشتہ روز کے اختتام پر انڈیکس کے 2,849 پوائنٹس کے اضافے کے بعد آئے ہیں، جب انڈیکس 1 لاکھ 68 ہزار 489 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: