Get Alerts

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول

آئی ایم ایف سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ رقوم سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہیں۔ آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دی تھی، جو موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اقدامات کے لیے اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی فراہم کیے ہیں۔

ٹیگز: