چنیوٹ : چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے کے پی میں سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے دور حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کے پی میں گورنر راج کا آئینی اختیار موجود ہے، لیکن ابھی تک اس پر کسی قسم کی مشاورت نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی حریفوں کے گھر کی خواتین کو بھی نشانہ بنایا اور طاقت کے نشے میں چور تھے۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی وفاقی حکومت کو سخت فیصلے کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔
چیئرمین پی پی پی نے فیض حمید کے خلاف فیصلے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ اس کے خلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل ابھی باقی ہیں۔