Get Alerts

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

صوبہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی: سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے ترجمان کے مطابق، سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکم جنوری سے اپنے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

تاہم، ان تعطیلات کے دوران بورڈ کے ضمنی امتحانات اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔

ٹیگز: