پشاور : خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق، صوبے کے سمر زون کے تعلیمی اداروں میں یکم جنوری سے 15 جنوری تک تعطیلات ہوں گی، جب کہ ونٹر زون کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 28 فروری تک بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ، صوبہ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور یہ تعطیلات 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ پنجاب میں تمام سرکاری و نجی سکول 12 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
بلوچستان کی وزارت تعلیم کے مطابق، سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے اڑھائی ماہ کے لیے سرکاری و نجی سکول بند رہیں گے۔ یہ تعطیلات تمام سرکاری اور نجی سکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہوں گی۔
سندھ میں بھی موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی، اور یکم جنوری 2026 سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔