سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
کیپشن: محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور ان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان سے قبل ان کی سیکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور ان کے دورے کی کوریج کے لیے سعودی میڈیا کا وفد بھی پاکستان پہنچ گیا ہے۔

سعودی سفیر کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو بڑے وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان کے وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی فوجی کے اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں وفد بھی پاکستان کے 2 روزہ دورے پر ہے جو پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کرے گا۔