اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، غیرقانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، غیرقانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

اسلام آباد :وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، غیرقانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پولیس کاکہنا ہےکہ غیرقانونی اجتماع کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق  واضح رہے کہ اجتماع کے لیے راغب کرنا بھی جرم ہے، قانون کے دائرے میں پرامن احتجاج سب کا حق ہے، ہر غیر قانونی اقدام پر پولیس قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

اسلام آباد پولیس نے کہا کہ قانون کی پاسداری سب پر فرض ہے، شہریوں سے گزارش ہے غیر قانونی سرگرمیوں کاحصہ بننے سے گریز کریں۔

مصنف کے بارے میں