کیا اس طرح کے انتخابات سے آپ سیاسی استحکام لے آئیں گے:شعیب شاہین

کیا اس طرح کے انتخابات سے آپ سیاسی استحکام لے آئیں گے:شعیب شاہین

اسلام آباد :تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ کیا اس طرح کے انتخابات سے آپ سیاسی استحکام لے آئیں گے۔اسلام آباد میں آر او آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ کیا اس طرح کے انتخابات سے آپ سیاسی استحکام لے آئیں گے۔

آر او آفس نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، پوری دنیا میں ایسا نہیں ہوتا، انہوں نے انٹرنیٹ سروس بند کردی۔شعیب شاہین نے کہا کہ 53 ہزار کی لیڈ پر تھا، 12 بجے کے بعد رزلٹ تبدیل کردیا گیا، میرے مخالف کو جتوا دیا، نہ فارم47 کی کاپی ملی نہ اندر جانے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کیا یہ لوگ اس ملک کے ساتھ مخلص ہیں؟ ہمارے نمائندوں پر ہاتھ اٹھائے گئے، ہم ان کےخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، ہم نے ڈی سی کو کہا ہے ایسے پولیس والوں کے خلاف ایکشن لیں۔
ان کاکہنا تھا کہ  اپنے حقوق لینے تک یہاں آتے رہیں گے، ہم اسمبلی میں جائیں گے اور ان کو ایکسپوز ضرور کریں گے۔

مصنف کے بارے میں