ریاض : سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی پاسداری اور نفاذ پر زور دیا گیا، اور کابینہ نے اس بات پر زور دیا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک سیاسی حل تلاش کیا جائے۔
مزید برآں، سعودی کابینہ نے اردن اور ترکیہ کے ساتھ جوہری تعاون کے معاہدے پر مذاکرات کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ، سعودی کابینہ نے قطر کے ساتھ تیز رفتار الیکٹرک ریل کے معاہدے کی بھی منظوری دی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔