Get Alerts

امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی پر غور شروع کر دیا

غزہ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی پر غور کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ خطے میں اضافی فوجی بھیجنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اور ایک اور طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے پر غور کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران کے ساتھ کسی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکا تو سخت کارروائی کرنی پڑے گی۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو بھی ایران کے ساتھ ایک معاہدہ چاہتے ہیں۔

ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ خطے میں دوسرا طیارہ بردار بیڑا بھیجنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، جبکہ اس وقت یو ایس ایس ابراہم لنکن اور اس کا اسٹرائیک گروپ پہلے ہی خطے میں تعینات ہے۔ اس اسٹرائیک گروپ میں لڑاکا طیارے، ٹوما ہاک میزائل اور متعدد جنگی جہاز شامل ہیں۔

ٹیگز: