Get Alerts

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی امن کا واحد راستہ ہیں: صدر آصف علی زرداری

جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مذاکرات ہی امن کا واحد راستہ ہیں: صدر آصف علی زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی، ثقافتی اور لسانی روابط موجود ہیں، تاہم خطے میں دیرپا امن کے لیے جنگ کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ایران کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ایران کے قومی دن کی تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ افتخار ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مشترکہ ورثے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان کئی دہائیوں تک اس خطے کی مشترکہ زبان رہی ہے، جس کا ثبوت یہ ہے کہ پاکستان کے قومی ترانے میں بھی فارسی کے کثیر الفاظ شامل ہیں، جبکہ علامہ اقبالؒ کی فارسی شاعری ہم سب کے لیے ایک عظیم ورثہ ہے۔
امن و امان اور علاقائی صورتحال خطے کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے صدر زرداری نے کہا کہ آج ہم ایک ایسے دوہاے پر کھڑے ہیں جہاں ہمیں دہشت گردی کا سامنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جنگ کبھی بھی کسی مسئلے کا حل نہیں رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ جیسا کوئی بھی قدم پورے خطے کے امن و استحکام کو تباہ کر سکتا ہے، اس لیے پاکستان ہمیشہ مذاکرات اور پرامن حل کا حامی رہا ہے۔
تجارت اور دوطرفہ تعاون صدر مملکت نے اقتصادی تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک،ایران مشترکہ سرحدوں کو سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ تجارت کی بہتری اور عوامی خوشحالی کے لیے استعمال کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے پُرعزم ہے۔

ٹیگز: