بھارت اپنے فوجیوں کو پیٹ بھر کر کھانا دینے سے قاصر

بھارت اپنے فوجیوں کو پیٹ بھر کر کھانا دینے سے قاصر

سرینگر :فیس بک پربھارتی فوجی اہلکاروں کی بدحالی کی پول پٹی کھولنے والے اہلکارکا لائن آف کنٹرول سے پونچھ ہیڈکوارٹرتبادلہ کردیا گیا ہے۔فوجی کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرحدی نگرانی کرنے والی فورس بی ایس ایف نے کہا ہے کہ تیج بہادر شرابی اور عادی مجرم ہے۔
سرحدی نگرانی کرنے والی فورس بی ایس ایف نے کہا ہے کہ تیج بہادر شرابی اور عادی مجرم ہے، وہ کئی باربغیر اجازت ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا۔وہ سینئیرافسرا ن کی عزت بھی نہیں کرتا تاہم اس کے الزامات کی تحقیقات کیلیے سینیئر افسر موقع پر بھیج دیا ہے۔ تیج بہادر نے سخت دباو¿ کے باوجود بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑنے والی وڈیو ہٹانے سے صاف انکار کر دیا ہے۔
اس نے اگرچہ اپنے آپ کو نقصان پہنچائے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اگر میرا نقصان ہو کر دوسرے سپاہیوں کا بھلا ہو سکتا ہے تو مجھے منظورہے۔اس کا موقف ہے کہ جوکہا سچ کہا،تحقیقات کرلی جا ئیں جو سچ ہے وہ سب کے سامنے اجائے گا۔اپنی وڈیو میں بھارت کی بارڈرسیکیورٹی فورس کی 29 ویں بٹالین کے اہلکار تیج بہادر یادو نے جلی ہوئی روٹی دکھاتے ہوئے بتایا تھا کہ ان کا راشن افسران بیچ کر پیسے کھرے کر لیتے ہیں جبکہ انہیں ناشتے میں ایک پراٹھا اور چائے کی پیالی دی جاتی ہے ۔
دن کو ہلدی اور نمک والی دال اور روٹی دی جاتی ہے جبکہ رات کا کھانا بعض اوقات ملتا ہی نہیں اور انہیں بھوکا سونا پڑتا ہے، ایسی حالت میں وہ کیا خاک لڑیں گے۔
ٹی وی رپورٹ کے مطابق ناقص خوراک کی شکایت کرنے والے بھارتی فوجی تیج بہادر کو لائن آف کنٹرول سے ہٹا کر پلمبر بنا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب تیج بہادر کی اہلیہ شرمیلا نے شوہر کو بطور سزا پلمبر بنانے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی کی مانگ غلط تو نہیں ہے۔