Get Alerts

محکمہ موسمیات نے پاکستان بھرمیں بارشوں کی نویدسنادی گئی

محکمہ موسمیات نے پاکستان بھرمیں بارشوں کی نویدسنادی گئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے موسم سرما میں بارشوں کے دوسرے سلسلے کی پیش گوئی کردی ہے۔ملک میں کولڈ ویوو بھی متوقع ہے۔

 ڈی جی میٹ غلام رسول نے کہاکہ بارش کادوسرا سلسلہ رواں ماہ شروع ہوگا۔ڈی جی میٹ کاکہناتھاکہ بارشوں کا یہ سلسلہ ساحلی علاقوں سےہوتاہوا پنجاب کی طرف بڑھے گا۔ 

ڈی جی میٹ نے پیش گوئی کی کہ بارش کےبعدبلوچستان کےپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔ ڈی جی میٹ نے مزید بتایا کہ ہیٹ ویوکی طرح کولڈ ویوو بھی متوقع ہے۔