Get Alerts

وکلاءنے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑکرزخمی کردیا

وکلاءنے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی وردیاں پھاڑکرزخمی کردیا

لاہور:لاہور کی سیشن کورٹ کے باہروکلانے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں۔پولیس کے مطابق بدھ کو وکیل ایک شخص کو تشدد کا نشانہ بنارہے تھے،ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے روکاتووکلانے تشددکیا۔زخمی اہلکاروں کوطبی معائنے کیلئے اسپتال بھجوادیاگیا۔طبی معائنے کے بعدوکلا ءکیخلاف کارروائی کی جائیگی۔